26 اپریل 2013 - 19:30
ڈھاکہ:فیکٹری مالکان گرفتار، ہلاکتیں 336

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے میں تین روز قبل منہدم ہونے والی آٹھ منزلہ عمارت میں دو فیکٹری مالکان نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ابنا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے میں تین روز قبل منہدم ہونے والی آٹھ منزلہ عمارت میں دو فیکٹری مالکان نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے متاثرہ عمارت کی تعمیر میں حصہ لینے والے دو انجینیئرز کو گرفتار کیا ہے۔
اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین سو چھتیس ہو گئی ہے جبکہ سنیچر کو متاثرہ عمارت کے ملبے تلے دبے مزید چوبیس افراد کو زندہ نکالا گیا ہے اور اب بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ چھ سو افراد لاپتہ ہیں۔
امدادی کارکنوں نے مبلے تلے دبے بعض افراد تک آکسیجن کے سلینڈر اور پانی پہنچانے کی کوشش کی ہے تاکہ انھیں وہاں سے نکالے جانے تک ان میں زندگی کی رمق باقی رہ سکے۔
یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جب وہ عمارت گری تھی تو اس وقت اس میں قریب 3000 افراد تھے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲